• news

امن کیلئے افغانستان ، ترکی ، پاکستان اجلاس کی تجویز ، طالبان شامل ہوجائیں:یلدرم

کابل (آئی این پی) ترکی نے افغان امن عمل کیلئے افغانستان، ترکی اور پاکستان کے اجلاس کی تجویز دیدی۔ افغان امن عمل پر سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، طالبان مذاکرات کی پیشکش کا فائدہ اٹھا کر امن عمل میں شامل ہو جائیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کابل کا دورہ کیا جہاں انھوں نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور سہ فریقی اجلاس کی تجویز دی۔ افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بن علی یلدرم نے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ کابل کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں جنگجوئوں کو امن عمل سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ ترکی افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور سیکورٹی کے حوالے سے تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن