امریکہ میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ‘2فوجی ہلاک
کینٹکی(آئی این پی)امریکہ کی ریاست کینٹکی میں واقع فورٹ کیمپ بیل فوجی ائیر پورٹ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت دفاع سے منسلک 101 ایوی ایشن یونٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر' اپاچی AH-64E ' فورٹ کیمپ بیل ائیر پورٹ کے قریب گر گیا۔