گلگت بلتستان کا پارلیمانی وفد تر کی کے دورہ پر پہنچ گیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) گلگت بلتستان کا ایک وفد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفر اﷲ خان کی قیادت میں ترکی کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔ وفد میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کاظم نیاز اور سیکرٹری سیاحت علی خان شامل ہیں۔ گلگت بلتستان کے وفد نے ترکی شہر اناطولیہ کا دورہ کیا۔ وفد نے اناطولیہ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سپورٹس ٹورازم میلے اور کانگریس میں شرکت کی۔ گلگت بلتستان کے ٹور آپریٹرز نے بھی اس میلے میں شرکت کی۔ سیاحتی میلے میں گلگت بلتستان ٹورازم کے محکمہ کی طرف سے ایک خصوصی پویلین میں گھایا گیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے بھی گلگت بلستان حکومت کی طرف سے لگائے گئے پویلین کا دورہ کیا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے پر زور دیا۔