• news

ترکی نے 600افغان مہاجرین ملک بدر کر دیئے

انقرہ (اے پی پی) جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا ہے کہ تقریباً چھ سو غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس افغانستان بھیجنا شروع کر دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے اس حکومتی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کے مطابق افغانستان میں سلامتی کی صورتحال نازک ہے، اس لیے افغان مہاجرین کو ملک بدر نہیں کیا جانا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن