• news

ووٹ شخصیت کو نہیں خدمت کرنیوالوں کو ملنے چاہئیں: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے اپنے انتخابی حلقہ کے علاقہ یوسی آرائیاں کی پسماندہ آبادی آصل لکھووال میں شعلہ جلاکر سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔اس موقع پر دربار لکھووال پر چیئرمین یوسی اقبال حسین نمبردار کے زیر اہتمام ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ افضل کھوکھر نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہوگی کہ آئندہ بھی عوام مجھے خدمت کا موقع فراہم کریں۔ میری سیاست عزت دو اور عزت لو کی ہے ،کوشش ہے کہ علاقہ میں جو بھی ترقیاتی کام رہ گیا ہے الیکشن سے قبل مکمل کرلیا جائے۔ ووٹ شخصیت کو نہیں خدمت کرنے والوں کو ملنے چاہئیں۔ جلسہ سے وائس چیئرمین رانا ذوالفقار ،صدر مسلم لیگ ن محمد اعظم بھٹی ،ملک فرمان ،بابا صاحب،زاہد منظور ملک ،عالمگیر بھٹی ،دین محمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے آئندہ الیکشن میں افضل کھوکھر کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن