مستحق لڑکیوں میں جہیز کا سامان تقسیم
رائے ونڈ (نامہ نگار) دی نیشن سپورٹ فائونڈیشن فار ویلفیئر آف پوئورکے زیر اہتمام موہلن وال میں غریب خاندانوں کی شادی کے قابل مستحق لڑکیوں کو جہیز کاسامان دینے کی تقریب منعقد ہوئی ،جس میں گردو و نواح کی 13یتیم بچیوں کو موقع پر جہیز کا مکمل سامان فراہم کیا گیا ،تقریب میں شامل چیئرمین این ایس ایف رانا طفیل جوئیہ ،چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل احمد بھٹی ،صدر این ایس ایف محمد یعقوب آصف مسعود جنجوہ ،سید اجمل گیلانی میڈم سونیا اور امتیار حسین انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید دور میں پڑھے لکھے افرادبھی زمانہ جہالت کی فرسودہ روایات کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔