پنجاب میں ٹیکس ڈے کل منایا جائیگا
لاہور( این این آئی) پنجاب میں ٹیکس ڈے کل ( منگل ) کو منایا جائیگا ۔ اس سلسلے میں پنجاب میں ٹیکس جمع کرانیوالے اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز ، واکس اور دیگر تقریبا ت کا انعقاد کیا جائے گا جن کے ذریعے عوام میں ٹیکس ادائیگی کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔اس دن کی مناسبت سے پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے زیر اہتمام مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
ٹیکس ڈے