علامہ اقبال ائرپورٹ سے 7 پروازیں منسوخ‘ 18 تاخیر کا شکار
لاہور (خبر نگار) علامہ اقبال ائر پورٹ پرگذشتہ روز بھی7 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیرکا شکار ہوئیں۔ شارجہ سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 413،دمام سے آنے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 883، کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز 323، کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 584، کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 585، کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 404، کراچی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 405 منسوخ ہوئیں جبکہ ابوظہبی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 430، دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز 410 ،کویت جانے والی کویت ایئر لائن کی پرواز 204 ریاض جانے والی فلائی ناس ائیر لائن کی پرواز 318 ،استنبول جانے والی ترکش ائیر لائن کی پرواز 715 ،کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 313 ،جدہ جانے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز 737 ،ریاض سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز 475 ،استنبول سے آنے والی ترکش ائیر لائن کی پرواز 714 ،لندن سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 758 ،مسقط سے آنے والی اومان ائیر لائن کی پرواز 343 ،میلان سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز 720 ،جدہ سے آنے والی سعودی ائیر لائن کی پرواز 734 تاخیر کا شکار ہوئیں۔