قومی اسمبلی کا 55 واں سیشن آج شروع ہو گا
اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کا55 واں سیشن آج منگل کی شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران قانون سازی اور ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غور لائے جائیں گے تاہم حسب روایت قومی اسمبلی کے 55 ویں سیشن کاپہلا دن پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کے لئے دعائے مغفرت کے بعد ملتوی کردیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس