عزت محفوظ نہیں‘ پولیس لائن اسلام آباد میں تعینات خواتین افسروں و اہلکاروں کی سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (محمد صلاح الدین خان ) ”انصاف برائے حواءکی بیٹی“ کے عنوان سے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ڈیوٹی سرانجام دینے والی لیڈیز پولیس افسران اور اہلکاروں نے درخواست دائر کردی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار سے معاملہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے داد رسی کی اپیل کی گئی ہے اور موقف اختےار کےا گےا ہے کہ لاکھوں مجبوریوں اور دنےا کی ستائش پر پولیس کا محکمہ جوائن کےا ، گھر میں ماں باپ کے بعد سینئر افسروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری عزتوں کا خےال رکھیں، مبینہ طور پر ڈی ایس پی، ایس ایس پی لیول سے لیکر ریڈرز اور آپریٹرز تک ہمیں ہوس کا نشانہ بناےا جاتا ہے، مذکورہ افراد نے ہیڈ کوارٹرز میں ناجائز طور پر الگ الگ کمرے بنا رکھے ہیں، ثبوت کے طور پر تصاویر اور ویڈیوز ہمارے پاس محفوظ ہیں جو صرف چیف جسٹس کو پیش کر دی جائیں گی، چیف جسٹس سے استدعا کی گئی ہے کہ خواتین کے باعزت روز گار اور مستقبل کے تحفظ کے لئے، سپیشل لیڈی آفسر تعینات کی جائے، لیڈی ریڈر تعینات کی جائے۔ درخواست کی کاپی متعلقہ محکموں کی بھی بھجوائی گئی ہے۔
حوا کی بیٹی