• news

متفقہ آئین کی منظوری کی سالگرہ آج منائی جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے متفقہ آئین کی منظوری کی سالگرہ آج منائی جائے گی۔ دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973 کو متفقہ آئین کی منظوری دی۔ جسے دو روز بعد 12 اپریل 1973 کو صدر کی منظوری کے بعد 14 اگست 1973 سے نافذ کیا گیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے گزشتہ سال دس اور بارہ اپریل کو یوم دستور کے طور پر منانے کا آغاز کیا تھا۔جس کا مقصد آئین کے بانیوں اور گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔یوم دستور کے موقع پر پارلیمنٹ ہاوس کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ یوم دستور پر پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی ہماری منزل مقصود ہے۔ آئین ریاست کے ہر شہری کو بنیادی حقوق جمہوریت اور سکیورٹی کی ضمانت دیتا ہے اس کے تقدس کو برقرار رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
آئین/ سالگرہ

ای پیپر-دی نیشن