• news

پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (نامہ نگار )اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ جہانگیر ترین کو عدالت کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب اور وفاق دونوں جگہ پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔انتخابات کے لیے امیدواروں کو رواں ماہ سے ٹکٹ دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا اس بار ٹکٹ کی تقسیم میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی۔
جہانگیر ترین

ای پیپر-دی نیشن