جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک پر کرپشن الزامات کے تحت فرد جرم عائد
سیﺅل(این این آئی)جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ بک پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایا کہ رشوت خوری، طاقت کے ناجائز استعمال، فنڈز کی خرد برد اور ٹٰیکس چوری کے الزامات کے تحت بک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ 2008تا 2013جنوبی کوریا کے صدر رہے تھے۔ بک کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا تاہم وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
فرد جرم