ڈائریکٹر نیب توجہ فرمائیں
مکرمی !نیب ڈبل شاہ کیس کی تفتیش کر رہا ہے اور متاثرین کو رقوم کی ادائیگی بھی ہو رہی ہے میرے سات لاکھ روپے ہیں جن میں نیب نے پچپن ہزار کی ادا ئیگی کروا دی ہے اور یہ تقریباً سوا سال کی بات ہے اس کے بعد بہت سے متاثرین کو ریکوری دی گئی ۔ بندہ آج تک محروم ہے کوئی شنوائی نہیں ہو رہی چکر لگا لگا کر عاجز آچکا ہوں میری ڈائریکٹر جنرل نیب سے التماس ہے کہ مجھے بھی ریکوری دی جائے ۔(طاہر اللہ و لد محمد خا ں حمید پور یو سی گٹریال کلاں ضلع شیخوپورہ )