عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے: سرتاج عزیز
اسلام آباد (آئی این پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، قیام پاکستان میں قائداعظم کا کردار دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے۔ پیر کو قائداعظم اور تحریک پاکستان کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کی آزادی کے ساتھ اقتصادی ایجنڈے کو بھی مدنظر رکھا۔ عوامی جماعت بننے کیلئے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے، پاکستان کے قیام میں قائداعظم کا کردار دنیا کی تاریخ میں انتہائی اہم ہے۔ قائداعظم کی شخصیت پر سینکڑوں کتابیں شائع کی گئی ہیں، ان کی شخصیت کے کئی پہلو ہیں جن سے ہم مستفید ہو سکتے ہیں۔ قائداعظم نے تعلیم، روزگار، حقوق نسواں، اقلیتوں سمیت ہر موضوع پر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا قائداعظم کی شخصیت کے کئی پہلوایسے ہیں جن پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں، ان کی زندگی سنہری اصولوں کا مجموعہ تھی۔