رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 201ارب روپے کی کٹوتی
اسلام آباد( این این آئی)حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 201ارب روپے کی کٹوتی کردی ،صوبوںکے ترقیاتی بجٹ میں بھی 152ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ذرائع نے پلاننگ کمشن کی ایک دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 1001ارب روپے مختص کئے گئے تھے جس میں سے پہلے نو ماہ کے دوران 607ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ہی جاری کئے جا سکے ۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 201ارب روپے کی کٹوتی کرکے وفاقی ترقیاتی بجٹ کو 800 روپے تک محدود کر دیا گیا ہے۔