پیپلز پارٹی، تحریک انصاف نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیخلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دیں
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی اور پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف تحریک التواء جمع کرا دیں۔ پی پی کی تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ سکیم سے کرپشن اور غلط کام کرنے والوں کے پیسوں کو تحفظ ملے گا۔ تحریک التواء ڈاکٹر نفیسہ شاہ ‘ شازیہ مری ‘ نواب یوسف تالپور کی طرف سے جمع کرائی گئی۔ این این آئی کے مطابق تحریک انصاف نے بھی ایمنسٹی سکیم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں کہا گیا ایمنسٹی سکیم ٹیکس چوروں اور منی لانڈررز کے لئے لائی گئی ہے۔ تحریک التواء ڈاکٹر شیریں مزاری‘ اسد عمر اور منزہ حسن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔