• news

سرگودھا: ق لیگ کی قیادت نے عامر سلطان چیمہ کو پی ٹی آئی میں جانے سے رو ک دیا

سرگودھا (نامہ نگار) ق لیگ کی قیادت نے عامر سلطان چیمہ کو پی ٹی آئی میں جانے سے روک دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے اہم اجلاس کے دوران قیادت نے عامر سلطان چیمہ سمیت طارق بشیر‘ چوہدری ظہیر الدین‘ احمد شاہ کھگا کو مسلم لیگ ق نہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے عامر سلطان چیمہ ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہشمند ہیں‘ دیگر قیادت اطلاع ملنے پر سرگرم ہوگئی۔ انہوں نے عامر سلطان چیمہ کو پارٹی نہ چھوڑنے پر آمادہ کرلیا۔ عامر سطان چیمہ کی قیادت سے قریبی رشتہ داری ہے تاہم دیگر جماعتوں سے اہم شخصیات کو توڑنے کیلئے قیادت سرگرم عمل ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن