اقوام متحدہ پاکستان میں زنا بالرضا کو جائز اور قانونی بنانے کیلئے متحرک
اسلام آباد(آن لائن) اقوام متحدہ پاکستان میں باہمی رضامندی کے جنسی عمل کو جائز اور قانونی بنانے کے لئے متحرک ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک حیران کن اقدام کرتے ہوئے ضابطہ پر اس سفارش کو ملاحظہ کیا ہے جو تیسرے عملی دوری نظرثانی رپورٹ ( یو آئی آر) میں کی گئی ہے اور جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ان قوانین کو ختم کیا جائے جو زنا اور غیر شادی شدہ جنسی عمل کو روکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں عہدیداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ردعمل کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس سفارش پر غور کرے گا اور حتمی فیصلہ کرے گا کہ مستقبل میں کسی بھی وقت اس کو تسلیم کیا جائے گا یا رد کیا جائے گا ۔ وزارت انسانی حقوق کے ایک دوسرے عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے باضابطہ طور پر اس سفارش کو دیکھا ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا ادارہ آنے والے دنوں میں یہ دستاویزات جاری کرے گا ۔