• news

ننکانہ سمیت متعدد شہروں میں 4 خواتین اور 3 لڑکوں سے زیادتی

چیچہ وطنی، ننکانہ، میانوالی، اوکاڑہ، بہاولنگر، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرہ، سرگودھا (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 3 کمسن لڑکوں اور 4 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ننکانہ صاحب میں سیدوالا کے صدی احمد نے گھر میں گھس کر نور بی بی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اوکاڑہ میں سونیا بی بی سے ملزم مشتاق زیادتی کی ۔ بہاولنگر میں 8 سالہ شاہ زیب گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم ندیم اسے ورغلا کر دور لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ میانوالی 10 سالہ شعیب کیساتھ چار ملزم ارسلان، کاشف، عصمت اللہ اورعنایت اللہ نے زیادتی کی۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سمبڑیال میں 8 سالہ ریحان کھیتوں میں کھیل رہا تھا کہ اوباش فضل اسے اپنے گھر لے گیا زیادتی کر ڈالی۔ ساہیوال عابدہ پروین گھر میں اکیلی تھی کہ دو اوباشوں یٰسین اور عمیر گھر میں گھس گئے اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ محلہ رسولنگر شادی شدہ خاتون 19 سالہ (ر) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش ملزم سرور گھر میں گھس گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دوسری طرف چیچہ وطنی کے علاقے محمد آباد سے ملنے والی زخمی بچی جناح ہسپتال لاہور میں دم توڑ گئی۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد جلایا گیا تھا۔ نمونے فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ بچی دو روز پہلے ٹافیاں لینے بازار گئی اور تین گھنٹے بعد جھلسی ہوئی حالت میں ملی۔ اسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں گزشتہ روز وہ دم توڑ گئی۔ نعش گھر لانے پر ورثا کو زیادتی کا شبہ ہوا جس پر تحصیل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔دریں اثنا سرگودھا میں نامعلوم افراد کی گیارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش مزاحمت پر گلا دبانے کے باعث کومے میں جانے والی طالبہ ایک ہفتے بعد دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، واقعہ پر وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے سخت احکامات جاری کردئیے۔ سرگودھا کی تحصیل کو ٹ مومن کے علاقہ معظم آباد کے محمد اعظم کی بیٹی مصباح اعظم جو کہ گورنمنٹ کالج چک نمبر 75 جنوبی میں فرسٹ ائیر کی طالبہ تھی 2 اپریل کو کسی کام سے گھر سے نکلی تو نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ناکامی پر ملزمان نے اسکا گلا دبا دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن