کو ئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا 8 ویں روز میں داخل ، آرمی چیف نوٹس لیں: شرکا ء کی اپیل
کوئٹہ (آن لائن ) کو ئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ہزارہ برادری کا احتجاجی دھرنا 8 ویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں روزانہ بڑی تعداد میں خواتین اور مرد شرکت کرتے ہیں اور اپناپرامن احتجاج ریکارڈ کر اتے ہیں۔دھر نے کے شرکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہزارہ برادری کی ایک طویل عرصے سے جاری ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیں اور برادر ی کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے فوری مداخلت کریں ۔انکے بقول حکومت کی طرف سے جو بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں وہ ناکافی ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ جن کے پاس اختیارات ہیں وہ قوتیں ہماری بات نہیں سن رہیں اور نہ ہی اس کو سنجید گی سے لے رہی ہیں جو ہمارے لئے باعث تشویش ہے ۔