• news

ہائیکورٹ نے رانا ثنا کی نااہلی کیلئے انٹراکورٹ اپیل مسترد کردی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ا للہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ اپیل کنندہ مجلس وحدت امسلمین کے ناصر عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان دئیے۔ صوبائی وزیر قانون کا منصب عدالتی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ توہین عدالت پر راناثناء اللہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت رانا ثناء اللہ کو نااہل قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن