• news

اداکارہ نور کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع، ایف بی آر نے بنک اکائونٹس کی تفصیلات مانگ لیں

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے ماڈل و اداکارہ نور کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ماڈل و اداکارہ نور کا 2013-14ء کا انکم ٹیکس آڈٹ شروع کیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ نور نے ڈیفنس زیڈ بلاک میں واقع غیرملکی بنک کی برانچ میں ایک کروڑ سے زائد رقم جمع کروا رکھی ہے۔ ایف بی آر نے اداکارہ سے بنک اکائونٹس میں موجود رقم کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن