مشال قتل کیس: پشاور ہائیکورٹ نے ایبٹ آباد میں دائر اپیلیں پشاور منتقلی کا حکم دیدیا
پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشال قتل کیس کی ایبٹ آباد میں دائر اپیلیں پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں اے ٹی سی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلیں منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا عدالت میں صوبائی حکومت کی طرف سے تین اپیلیں دائر کی گئی ہیں جبکہ فریقین کی طرف سے ایبٹ آباد میں اپیلیں دائر کی گئی ہے، عدالت کو بتایا گیا کہ فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت نے تین اور مشال کے والد نے چھ اپیلیں دائر کی ہیں، فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں کی جائے۔