• news

سیالکوٹ : پولیو قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد، قتل کی دھمکیاں، ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نامہ نگار)پولیو قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ پروین اور ہیلتھ ورکر پروین تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ بابے بیری میں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچائو کے قطرے پلارہی تھیں کہ ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر آصف نامی شخص نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے کا کہہ کر دونوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تھپڑ مارے اور قتل کی دھمکیاں دیں۔ ملزم آصف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکر رخسانہ کے مطابق ملزم آصف کو بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر مائل کرنے کی کوشش کی تھی تو اس نے ہمیں مارا۔

ای پیپر-دی نیشن