• news

سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاروں کے24 ارب27 کروڑ روپے ڈوب گئے

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس57 پوائنٹس کی کمی سے 46580.62 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں24 ارب27 کروڑ51 لاکھ17ہزار792 روپے کی کمی رونماء ہوئی تاہم تجارتی حجم میں6 ارب19کروڑ81 لاکھ16 ہزار426 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں4کروڑ53 لاکھ57ہزار200 حصص کاخسارہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوحکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم میں تاجروں صنعتکاروں کے ملے جلے رجحان اور قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کے جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس57 پوائنٹس کی کمی سے46580.62 پوائنٹس پربندہوا۔
جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں61.63پوائنٹس کی مندی سے23398.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں46.52 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں78.27پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس72.78پوائنٹس کی کمی سے18264.59پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس179.19پوائنٹس کی مندی سے 21527.42پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس27.43پوائنٹس کی مندی سے 22985.44پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے189کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،168کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور21کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر20کروڑ27لاکھ89ہزار470حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم8 ارب 35 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار285روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل95کھرب 31ارب56کروڑ81لاکھ 20ہزار93روپے سے گھٹ کر95کھرب 7ارب29کروڑ30لاکھ 2 ہزار 301 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں121کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ75لاکھ8ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن