• news

انجمن تاجران کا مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے نوٹیفکیشن کے ذریعے مال روڈ پردفعہ 144کے نفاذ کی بجائے اسے ریڈ زون قرار دینے کیلئے فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر قانون سازی کرنے کا مطالبہ کر دیا، احتجاجی مظاہروں کیلئے ہائیڈ پارک کے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دے کر اس پر فوری کام کا آغاز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار صدر اشر ف بھٹی نے اپنے دفتر میں تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن