نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے نیشنل گرڈ کو آزمائشی بنیاد پر بجلی کی فراہمی شروع
اسلام آباد+لاہور (نیوزرپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے نیشنل گرڈ کو آزمائشی بنیاد پر بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے منصوبے کا پہلا یونٹ قومی نظام کو 60 میگا واٹ بجلی فراہم کر رہا ہے پہلا یونٹ اگلے دو روز میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق 242 میگا واٹ بجلی پیدا کریگا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح 13 اپریل کو ہوگا ۔