• news

کاشتکاروں کے معاشی استحکام کیلئے پنجاب حکومت کا فصل بیمہ سکیم کا آغاز 

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ناگہانی وجوہات کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور اس کی محنت برباد ہوکر وہ جاتی ہے۔معاشی طور پر کاشتکاروں کو استحکام دینے کیلئے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کی خاطر حکومت پنجاب کسانوں کیلئے فصل بیمہ (تکافل) سکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس سکیم کیپہلے مرحلے میں خریف 2018 سے شیخوپورہ،ساہیوال،لودھراں اوررحیم یار خان میں فصلوں کا بیمہ کیا جائے گا۔پہلے مرحلہ میں بیمہ(تکافل) کا اطلاق کپاس اور دھان کی فصلوں پر ہو گا۔ اس سکیم کے تحت 5 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بیمہ کے پریمیم پر100 فیصد سبسڈی جبکہ 5 سے25 ایکڑتک اراضی کے کاشتکاروںکیلئے 50 فیصدسبسڈی دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن