• news

فلم فنانسنگ فنڈ بنایا جائے‘ مریم اورنگزیب کی تجویز

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی صدارت میں اجلاس میں ملک میں فلمی صنعت کو بحال کرنے کے بارے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اجلاس میں کہا کہ فلم کواہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز کیا فلم فنانسنگ فنڈ بنایا جائے۔ فلم پروڈکشن پر ٹیکس کو آسان بنایا جائے۔ پروڈکشن سٹوڈیوز قائم کئے جائیں۔ مشیر خزانہ نے وزارت اطلاعات کی تجاویز کو سراہا۔ انہوں نے اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔ دریں اثناء مشیر خزانہ نے معاشی انڈی کیٹرز پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں مشیر خزانہ نے کہا کہ رواں سال میں گروتھ 5.79 فیصد رہی ہے۔ جو 13 سال میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتی سیکٹر کی گروتھ 5.8 فیصد‘ ایل ایس ایم کی گروتھ 6.13 فیصد رہی۔ زراعت کی گروتھ کی شرح 3.8 فیصد رہی۔ سروسز سیکٹر گروتھ 6.43 فیصد جبکہ افراط زر 3.85 فیصد رہا۔ مارچ میں برآمدات 24 فیصد بڑھی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن