• news

پاکستانی نژاد ڈاکٹر روبینہ شاہ کو گریٹر مانچسٹر کی ہائی شیرف مقرر کیا گیا

مانچسٹر (عارف چودھری) پاکستانی نژاد ڈاکٹر روبینہ شاہ کو گریٹر مانچسٹر کی ہائی شیرف مقرر کیا گیا ہے۔ ملکہ برطانیہ نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس عہدے پر تعینات کیا ۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ہیں۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر میں ماہر تعلیم ڈاکٹر روبینہ شاہ کی خدمات کا دورانیہ 25 سال کے عرصے پر محیط ہے۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ڈاکٹر روبینہ شاہ نے چارج سنبھال لیا ہے انکا تعلق کہوٹہ سے ہے انکے خاوند ڈاکٹر طارق حسن شاہ فیملی ڈاکٹر کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تین بچے رابیعہ‘ سلمان‘ زینب ہیں۔ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن