• news

فوج نے 10 برس بعد لوئر، اپر دیر میں سکیورٹی اختیارات سول انتظامیہ کو سونپ دیئے

دیر لوئر/ سوات (اپنے نمائندوں سے) دہشت گردی کے خاتمہ اور قیام امن پر پاک فوج نے دس سال بعد لوئر دیر اور اپر دیر میں چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی اختیارات سول انتظامیہ کو سونپ دیئے، اس حوالے سے دیر سکائوٹس چھاونی بلامبٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان، کما نڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزارد امیر، کمشنر ملاکنڈ ظہیر السلام نے کہا کہ سوات، ملاکنڈ اور دیگر میں بھی سول اداروں کو منتقل کئے جائیں گے، ناگزیر مقامات پرچیک پوسٹوں کا انتظام پولیس فورس سنبھالے گی۔

ای پیپر-دی نیشن