پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیب ہیڈ کوارٹرز کے ٹھیکہ میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کا حکم
اسلام آ با د (نا مہ نگار)پا رلیمنٹ کی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قو می احتساب بیو رو ( نیب) کے نئے تعمیر شدہ ہیڈ کوارٹر میں ہیٹنگ و ینٹلیشن اور ائیر کنڈ یشننگ کی تنصیب کے ٹھیکہ میں بے ضا بطگیو ں کی انکوا ئری کا حکم دیتے ہو ئے ر پو رٹ 15روز میں طلب کر لی ہے، کمیٹی نے چیئر مین نیب کی عدم حا ضر ی پر ادارے کی کا ر کردگی کے حوا لے سے ان کیمرہ بر یفنگ کو ملتوی کر دیا،ریٹا ئر ملا زمین کی ہا ئو سنگ کا لو نی کے مواملے کاجائزہ لینے کے لیے ڈاکٹر عا رف علو ی اور میاں عبد المنان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ منگل کو پی اے سی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا، کمیٹی میں نیب کی کا رکر دگی کے حوا لے سے رپو رٹ کا جا ئزہ لیا جا نا تھا ، ڈپٹی چیئر مین نیب امتیاز تا جور نے پیش ہو کر کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ چیئر مین نیب اس وقت ایوان صدر میں ہو نے کے با عث یہا ں حاضری یقینی نہیں بنا سکے، کمیٹی کی ہدا یت پر چیئر مین نیب سے را بطہ کیا گیا تا ہم ان کی عدم حا ضری پر بر یفنگ 18اپر یل تک ملتوی کر دی گئی،بعدا زا ں آ ڈ ٹ حکام نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ نیب کے نئے تعمیر شدہ ہیڈ کوارٹر میں ہیٹنگ و ینٹلیشن اور ائیر کنڈ یشننگ کی تنصیب کیلئے 263ملین رو پے کا ٹھیکہ فروری 2016میں10فیصد کم قیمت پر 235ملین رو پے میں ایک کمپنی کو دیا گیاتا ہم کچھ ہی عر صہ بعد یہ ٹھیکہ منسو خ کر تے ہو ئے جون 2016میں قیمت بڑ ھا کر 279ملین رو پے میں دوسری کمپنی کو دے دیا گیا ، وزارت کی جا نب سے پہلی کمپنی کو کام شروع کر نے سے قبل ہی 9ملین سے زائد کی رقم پیشگی جا ری کی گئی اور کنٹر یکٹ منسو خ کر نے کے با وجود رقم کو واپس نہیں لیا گیا، سیکر ٹری ہا ئوسنگ نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ پہلی کمپنی کو دیا جا نے وا لا کنٹر یکٹ منسو خ کر نے کا وا حد مقصد کا م شروع کر نے میں تا خیر تھا، دوسری کمپنی کو ٹھیکہ 5فیصد زائد رقم پر کسی بھی بد نیتی کے بغیر دیا گیا جس کی بنیا دی وجہ تعمیرا تی کام میں تو سیع کیا جا نا تھا، کمیٹی نے وزارت کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ایسا معلوم ہو تا ہے ہا ئوسنگ اینڈ ورکس کا کو ئی افسر اس سا رے معا ملے میں ملو ث ہے ، معا ملہ کی انکوا ئری کر تے ہو ئے ذ مہ داران کا تعین کیا جا ئے ، اس مو قع پر کمیٹی رکن مو لا نا غفور حیدری نے کہا کہ جو محکمہ جمیعت علما ئے اسلام سے متعلق ہے ا س کے با رے میں انکوا ئری کا حکم دے دیا گیا اور پا کستان مسلم لیگ (ن) اور پا کستان پیپلز پا رٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سا منے ہے ، اس پر کمیٹی رکن رو حیل اصغر نے کہا آ پ دو نو ں جما عتو ں کے اتحا دی رہے ہیں ، رو حیل اصغر نے شفقت محمود کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ اگر آ پ کو اقتدار کا مو قع ملا تو یہ آ پ کے ساتھ بھی ہو ں گے تا ہم ایک با ت اہم ہے کہ’’ سارا پنڈ وی مر جا وے تسا ں چو ہدری نہیں بن سکدے‘‘، کمیٹی ر کن غلام مصطفی نے کہا کہ منصو بہ کی جگہ کا معا ئنہ کر نے کیلئے مو لا نا غفور حیدری کو بھیجا جا ئے تا کہ یہ اس کی تکمیل کے لیئے د عا کروا سکیں اور اگر منصو بہ مکمل نہیں ہو رہا تو پھر اس کی فا تحہ خوانی کروا دی جا ئے جس پر غفور حیدری نے کہا جو حا ل دو نو ں سیا سی جما عتو ں نے ملک کا کیا ہے اس پر بھی د عا کر نے کی ضرورت ہے۔چیئر مین کمیٹی نے سیکر ٹری ہا ئو سنگ اینڈ ورکس کو مخا طب کر تے ہو ئے کہا کہ آ پ کے ادارے نے ریٹا ئر ملا زمین کو 727کنا ل کی زمین پر ہا ئو سنگ کا لو نی بنا کر دینے کیلئے 80فیصد رقوم و صول کیں جو کہ تقر یبا 7ارب رو پے بنتی ہے، پیسہ کس بینک میں رکھا گیا جس کے با رے میں کسی کو بھی علم نہیں ہے ، ادارے نے80فیصد رقم وصو ل کر نے کے بعد ہائو سنگ کا لو نی پر ایک روپیہ بھی نہیں لگا یا ، اس سا رے معا ملہ میں ملو ث لو گوں کو الٹا لٹکا یا جا ئے گا، آ پ کی جا نب سے رقوم ادا کر نے وا لو ں کو 15,15لا کھ کے جر ما نے بھی کیئے جا رہے ہیں، وزارت کے حکام نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ منصو بے پر 60 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے ، بقا یا کام بھی جلد مکمل کر لیں گے، کمیٹی نے وزارت کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے عا رف علو ی اور میاں عبد المنان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو ہا ئو سنگ سو سا ئٹی کا دورہ کر نے کے بعد ر پورٹ کمیٹی کو جمع کروائے گی جبکہ کمیٹی کی جا نب سے وزارت کے حکام کو ہدا یت کی گئی کہ کمیٹی کو منصو بے کے حوا لے سے تفصیلی بر یفنگ (آ ج) بد ھ کو دی جا ئے ۔ کمیٹی نے نیب ہیڈ کوا ٹر کی عما رت میں ڈ ئز ائن کی تبد یلی کے با عث 108ملین رو پے کے زا ئد خر چ پر ہو نے والے آ ڈٹ اعترا ض کو نمٹا دیا۔