• news

اسلام آباد: ساتھی خواتین کو ہراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار معطل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پولیس نے خواتین اہلکاروں کی طرف سے جنسی ہراساں کرنے کا خط موصول ہونے پر ایکشن لیا ہے اور فوری طور پر 3 اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ اے آئی جی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو نے آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کا خط موصول ہونے پر ایکشن لیا۔ معطل ہونے والوں میں اے ایس آئی اسحاق، حوالدار اورنگزیب اور سپاہی راشد شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن