• news

انتخابات سے قبل پرندے اپنے درخت بدلتے رہتے ہیں، پرویز رشید

اسلام آباد(نا مہ نگار ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ،لودھراں کے ضمنی الیکشن میں ہمارے حق میں فیصلہ ہوا، انتخابات سے پہلے پنچھی اپنے درخت بدلتے رہتے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرپرویز رشید نے کہا کہ ایسی جماعتیں لائی جارہی ہیں جو عوام کوتقسیم کررہی ہیں، ن لیگ توڑکرجوسیاسی جماعتیں بنائی گئیں اس میں سے پاکستان کانام نکال دیاگیا۔
پرویز رشید

ای پیپر-دی نیشن