• news

سی پیک سے پاکستان میں مواصلاتی ذرا ئع بہتر‘ غربت میں کمی آئے گی: شوکت عزیز

بائو (آئی این پی ) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں مواصلاتی زرائع بہتر ہوں گے ، پانی کی فراہمی ہو گی ، بجلی میسر آئے گی، یہ ایک خوش آئند انیشیٹو ہے، اس سے غربت میں کمی آئیگی ، ایشیائی ممالک میں افرادی قوت کی عدم دستیابی ایک بڑا مسئلہ ہے ،آزادانہ تجارت اور کھلی منڈیوں کے حامی ہیں۔آزادانہ تجارت کی راہ میں کسی قسم رکاوٹیں حائل نہیں ہونی چاہیے، دوست ملک کی حیثیت سے پاکستان چین کی ترقی کو بے حد سراہتا ہے،پاکستان میں بہترین طرز حکمرانی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس سے خصوصی بات چیت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ ایشیائی خطے سے لوگوں کی بڑی توقعات وابستہ ہیں کیونکہ ایشیا کی افرادی قوت ایک بڑی طاقت ہے ۔ ایشیا کے لوگ محنتی ، تعلیم یافتہ اور ہنر مند ہیں۔شوکت عزیز نے مزید کہا کہ زرائع آمد ورفت ، توانائی اور مواصلاتی شعبے کی بہتری سے دیگر دنیا کے ساتھ رابطہ سازی کو فروغ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور عالمگیریت کا دور ہے جس میں بہتر رابطہ سازی کی بدولت اقتصادی ترقی اور ایک روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ عوام خوشحال ہوں ، انہیں تعلیم ، صحت ، خوراک ، رہائش ، بہتر زرائع آمد و رفت میسر ہوں اور سب سے بڑھ کر عوام خود کو محفوظ تصور کریں۔ جب معیشت بہتر ہو گی تو سلامتی کی صورتحال بھی بہتر ہو گی کیونکہ جب لوگوں کو روزگار ملتا ہے تو وہ منفی معاشرتی رویوں سے باز رہتے ہیں۔"میری نظر میں یہ ایک خوش آئند انیشیٹو ہے اور ہمیں چینی حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن