• news

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک پر معافی مانگ لی

واشنگٹن (صباح نیوز)فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے سینٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سنیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے ۔ معاف کردیں ۔ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنی فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے ۔ملاقات کے بعدصحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈیموکریٹ سنیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نے انہیں بتایاکہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سے جھوٹ بولاتھا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن