• news

بلوچستان اسمبلی میں سرکاری و نجی شراکت داری کا مسودہ قانون منظور

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان اسمبلی نے افغانستان کے صوبے قندوز میں دینی مدرسے پر بمباری اور معصوم حفاظ کرام کی شہادتوں پر مشترکہ مذمتی قرارداد اورسرکاری و نجی شراکت داری کا مسودہ قانون کمیٹی سفارشات نے منظورکرلیا۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت 45منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں افغانستان کے شہر قندوز میں بمباری میں شہید ہونے والے حفاظ کرام، کوئٹہ میں مسیحی برادری کے افراد کے قتل اور سینئر صحافی جاوید اختر کی مغفرت کے لئے ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ عالمی برادری مدرسے پر بمباری اور معصوم بچوں کے قتل کا نوٹس لے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سمیت 8ارکان کی رخصت کی درخواستیں منظور کر لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن