• news

کرم ایجنسی، بہاولپور: 6 دہشت گرد گرفتار اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد برآمد

کرم ایجنسی ، بہاولپور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ کرم ایجنسی اور بہاولپور سے 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔ کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی جب 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا گیا۔ نیٹ ورک پاراچنار میں دہشت گردی کی 3 بڑی وارداتوں میں ملوث تھا۔ تین دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ دہشت گردوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ دہشت گرد خودکش اور سڑکوں پر بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں ملوث ہیں۔ دہشت گردوں کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ دوسری طرف بہاولپور میں بڑا دہشت گردی کا منصوبہ سی ٹی ڈی نے ناکام بنادیا۔موضع حوت والا سدرن بائی پاس کے قریب سے 3 دہشت گرد اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی بہاولپورنے دہشت گردی کی بڑی وردات ناکام بنادی گئی گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کی دہشت گرد تنظیم عمارات اسلامی سے بتایا گیا ہے۔ خطرناک گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ابو امیر،محمد مدثر اور محمد تقی کے ناموں سے ہوئی ہے دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 کلو دھماکہ خیز مواد،میٹر سیفٹی فیوز، 2 ڈیٹونیٹرز اور بال بیرینگ سمیت دیگر سامان برآمدہوا۔گرفتار دہشت گرد بہاولپور کے حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔دوسری طرف کراچی سے کالعدم تنظیم کے گرفتار 4 دہشت گردوں میں سے 2 اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تربیت یافتہ نکلے جبکہ ایک دہشت گرد عفان نجم کے دہشت گرد سروش صدیقی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گردی کو ٹریننگ کس نے دی، پناہ کہاں لی، دہشت گردوں نے سب کچھ اگل دیا۔ ایک دہشت گرد نے بتایا کہ وہ پیرودھائی، پشین اور میرانشاہ میں قیام کے بعد افغانستان جاتے تھے۔ دہشت گردوں نے اپنے 7 ساتھیوں کے نام بھی بتا دئیے۔ گرفتار چاروں دہشت گردوں نے افغانستان میں اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن