• news

تعلیمی بورڈ لاہور میں ریٹائرمنٹ پر ملازمین کے اعزاز میں تقریب

لاہور (سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ لاہور کے چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے مدت ملازمت پوری کرنے والے بورڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب سے کہا کہ ریٹائرمِنٹ، ملازمت پیشہ افراد کے لیے قدرت کا ایک حسین تحفہ اور انعام ہے۔ مقامِ شکر ہے کہ ملازمت کا سفر، باخیروخُو بی اِختتام پذیر ہوا۔ اب زندگی کا ایک نیا رُخ، ایک نئی آزمائش کا سامنا ہے۔ اُمید ہے کہ نیا سفر بھی طے ہو جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم نے ملازمین میں یادگاری تحائف کی تقسیم کی۔

ای پیپر-دی نیشن