• news

عمران خان سازشی، بھائی کو بھائی سے الگ کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز

اسلام آباد (نامہ نگار)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کو سازشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان بھائی کو بھائی سے الگ کرنا چاہتے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا عمران خان بھائی کو بھائی سے الگ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کو شہباز شریف سے علیحدہ کرنے کی سازشیں پہلے بھی ناکام ہوئی ہیں اور اب بھی ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سازشیں کرنے والے کو ہر جگہ سازشیں ہی نظر آتی ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن