• news

کتاب’’پنجابی دیاں چونویاں فلماں‘‘ کی رونمائی

لاہور(کلچرل رپورٹر)مصنف ،ہدایتکار‘ پرو ڈ یو سر اشفاق کاظمی کی پاکستانی پنجابی فلموں پرمبنی کتاب’’پنجابی دیاں چونویاں فلماں‘‘ کی رونمائی گزشتہ روزپنجابی کمپلیکس میںہوئی جس میں فلم انڈسٹری سے فنکاروںکی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ا ن میں اداکار شاہد حمید،مصطفی قریشی ،دردانہ رحمن ،مدھو ،راشد محمود، اچھی خان ،الطاف حسین ،مدثربٹ ،شہزاد حیدر، محمد پرویزکلیم ،ڈاکٹرصغری صدف ،نسیم حیدرشاہ اور دیگر شامل تھے ۔مقررین نے اشفاق کاظمی کی کاوش بے حد سراہااورانہیں پنجابی فلم کی ترویج کیلئے کام کرنے پرخراج تحسین پیش کیا۔انکاکہناتھاپاکستانی پنجابی فلموں میں اپنی ثقافت کوپیش کیاگیا۔ماضی میںنمائش پزیرہونے والی فلمیں فلمی صنعت کااثاثہ ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرو ن ملک بھی سراہاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن