سی پیک کی تکمیل سے پاکستان تجارتی پل کا کردار ادا کرے گا: احسن اقبال
بیجنگ (آ ئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ اور منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعمیر میں پاکستانی اداروں کی شمولیت یقینی بنائی جائے، پاکستان ریلوے ایم ایل ون اپ گریڈیشن منصوبے میں مقامی صنعتوں و پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے، پاکستان سی پیک کی تکمیل سے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور چین کے درمیان تجارتی پل کا کردار ادا کرے گا، گوادر کا ملک سے اور کوئٹہ تا پشاور ریل رابطے کے منصوبے ترجیحات میں شامل ہیں۔ احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے چیئرمین مینگ فینگ چاو سے ملاقات کی جس میں سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن و دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال سی پیک انفراسٹرکچر منصوبوں کی تعمیر میں پاکستانی اداروں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔ پاکستان ریلوے ایم ایل ون اپ گریڈیشن منصوبے میں مقامی صنعتوں و پیداواری صلاحیتوں سے استفادہ کیا جائے۔ اس موقع پر چائنہ ریلوے نے انفراسٹرکچر منصوبوں میں پاکستانی اداروں کیساتھ مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے ہر مرحلے میں پاکستانی انجنیئرز کو فوقیت دی جائے گی۔ چائنہ ریلوے پاکستان ویژن 2025 اور سی پیک لانگ ٹرم پلان کو مدنظر رکھ کر کام کرے گی۔