• news

امریکی اتاشی کی گرفتاری، نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کار کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کے والد کی ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد (وقائع نگار) امریکی سفارتخانے کے ایئر اتاشی کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے جاںبحق ہونے والے شہری کے لواحقین نے سفارتکار کی گرفتاری کیلئے اسلام آبادہا ئیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے عتیق بیگ کے والد محمد ادریس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی سفارتکار نے نشے کی حالت میں گاڑی چلائی اور ٹریفک سنگل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درخوست گزار کے بیٹے کو ٹکر ماری جس کے باعث وہ موقع پر جاںبحق ہوگیا جبکہ اسکا کزن راحیل شدید زخمی ہوا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لیا، میڈیا کے دبائو پر مقدمہ درج کیا اور اسے چھوڑ دیا۔ ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اسکی گرفتاری کیلئے پولیس کو حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن