فیس بک پر جعلی اکائونٹس پاکستانی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں: زکربرگ
لندن (صباح نیوز)فیس بک کے سر براہ نے انکشاف کیا ہے کہ فیس بک پر جعلی اکائونٹس کے ذریعے پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا سکتی ہے،ایسے تمام جعلی اکائونٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان سب کو بند کر رہے ہیں جن کے ذریعے ووٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے۔امریکی کانگریس میں مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ہم ایسے تمام جعلی اکائونٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان سب کو بند کر رہے ہیں جن کے ذریعے ووٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جاتی ہے ۔