نظریہ ختم نہیں ہوتا‘ شکل بدلتا ہے، وقت کے ساتھ ہم آہنگ کیا جاتا ہے: چانڈیو
لاہور (خبرنگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا شکل بدلتا ہے۔ وقت کے ساتھ نظرئیے کو ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔ بھٹو کو ہم اس کے نظریات کی وجہ سے مانتے ہیں۔ پٹواری‘ پولیس‘ جاگیردار‘ سرمایہ دار بھٹو کے خلاف تھے لیکن عوام بھٹو کے ساتھ تھے۔ وہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ ملک و قوم کیلئے قربانیاں دے کر امر ہو گئے وہ امید کی کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلطیوں سے طاقتور سے طاقتور نظام بھی ناکام ہو جاتے ہیں۔ ناکامی نظام کی وجہ سے نہیں رویوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔