تمباکو نوشی بہت پہلے چھوڑ دی تھی، بے شک شبلی فراز سے پوچھ لیں: شیری رحمان
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی بہت پہلے چھوڑ دی تھی اس حوالے سے شبلی فراز سے پوچھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے ملک بھر میں تمباکو نوشی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ اعداد وشمار پیش کر رہی تھیں کہ جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ آس پاس کے لوگوں سے تمباکو نوشی چھڑانے کی ابتدا کی جا سکتی ہے جس پر شیری رحمان نے کہا کہ اس ناچیز نے بہت پہلے تمباکو نوشی چھوڑ دی تھی۔