ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں میں 35ارب روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے: موڈیز
نیویارک (آئی این پی) ایمنسٹی اسکیم سے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں میں 35ارب روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے‘ ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور اثاثے ظاہر ہونے کی توقع ہے‘ سکیم سے مالیاتی دباﺅ کم ہوگا اور سی پیک اخراجات کے لئے رقم دستیاب ہوگی۔ جمعرات کو عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے ایمنسٹی سکیم پر اپنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمنسٹی سکیم سے ٹیکس نیٹ میں اضافے کا امکان ہے۔ ایمنسٹی سکیم سے اثاثے ظاہر ہونے کی توقع ہے۔ اس سکیم سے رقم پاکستان منتقلی کے بھی امکانات ہیں ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے ایک فیصد تک بڑھ جانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکس وصولیوں میں 35 ارب روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایمنسٹی سکیم سے مالیاتی دباﺅ کم ہوگا محصولات میں اضافے سے سی پیک اخراجات کے لئے رقم دستیاب ہوگی پاکستان میں ٹیکس وصولی کا تناسب دیگر ممالک سے کم ہے۔
موڈیز