بھارتی وزارت صحت کے نقشے میں کشمیر کو الگ ریاست دکھایا گیا
نئی دلی(آن لائن)بھارت کی وزارت صحت کے زیراہتمام نئی دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں دکھائے گئے بھارت کے نقشے میں جموںوکشمیر کو علیحدہ ریاست کے طورپر ظاہر کیاگیا ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت صحت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں عالمی ادارہ صحت کی حمایت یافتہ ایک تنظیم نے یہ نقشہ پیش کیا ۔ ”انسانی بحران اور آفات کے خطرے “کے عنوان سے تقریب میں پیش کئے گئے نقشے میں جموںو کشمیر اور بھارت کے درمیان واضح سرحد دکھائی گئی ہے ۔ یہ نقشہ وزارت صحت اورزچہ و بچہ اوربچوں کی صحت کے بارے میں اشتراک عمل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پینل مباحثہ میں پیش کیاگیا ۔
بھارتی نقشہ