• news

عمران اور ملالہ2018ء کے سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل

لندن (آئی این پی ) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان نے 2018 میں دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے افراد کی فہرست میں جگہ بنالی۔ فہرست میں ملالہ یوسفزئی ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ عمران خان 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔برطانوی نیوز ویب سائٹ یوگو کی سالانہ جائزہ رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسفزئی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہیں جبکہ عمران خان 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔یہ فہرست مجموعی طور پر 20 خواتین اور 20 مرد حضرات پر مشتمل ہے، جس کے نتائج کے لیے 35 ممالک کے 37 ہزار افراد سے آن لائن انٹرویو کیا گیا۔
عمران/ملالہ

ای پیپر-دی نیشن